The news is by your side.

Advertisement

مودی ہٹلر نے مقبوضہ کشمیر میں کربلا کی یاد تازہ کردی، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کے جذبے کو قید نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہٹلر نے مقبوضہ کشمیر میں کربلا کی یاد تازہ کردی ہے، مودی نے کشمیریوں کو عید کی نماز ادا کرنے سے بھی روک دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیریوں کی آزادی کے جذبے کو قید نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین جاکر چینی قیادت کو اعتماد میں لیا ہے، شاہ محمود کے دورہ چین کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کو حریت پسندوں کے آگے ہتھیار ڈالنا ہوں گے، فروس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بھارت فوج نے طاقت کے نشے میں کشمیریوں کو قربانی سے روک دیا ہے، مسئلہ کشمیر مفادات کا نہیں بلکہ نظریات کا ٹکراؤ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برہان وانی کو سوشل میڈیا پر بھارت مظالم عیاں کرنے پر نشانہ بنایا گیا، ہر نوجوان کو برہان وانی بننے اور بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب ہر قریے میں لڑی جارہی ہے، مسئلہ کشمیر کو پاکستانی قوم اپنا مقدمہ سمجھ کر لڑے گی، کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ اور شہ رگ ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں