بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسدعمر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں اور وزیراعظم ان کو کابینہ میں دیکھنا چاہتے تھے، اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسد عمر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں، ان کی پارٹی کیلئےخدمات ہیں، اسد عمر گڈ گورننس کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسدعمرکوکابینہ میں دیکھناچاہتےتھے، ان کی حکومتی امورمیں ہمیشہ مشاورت رہی ہے، اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

مزید  پڑھیں: اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

- Advertisement -

گذشتہ روز اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان دیا گیا ہے۔

خیال رہے وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے قلمدان میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کا قلمدان دیا گیا جب کہ خسرو بختیارکو وزارت پٹرولیم کے بجائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلمدان دیاگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں