جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا اور تمام وعدے پورے ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں , غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا،قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غریب و عام شہریوں کواپنی چھت کاتحفظ دینےکی پیشرفت جاری ہے، وزیراعظم گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔

- Advertisement -

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تعمیر شدہ گھر کی فروخت میں فکس ٹیکس اور تعمیراتی مرحلےپرسیلزٹیکس کاخاتمہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تعمیرات کےشعبےسےوابستہ افرادکیلئےآسانیاں پیداکی جارہی ہیں جبکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم اور ای اسٹیٹمنٹ پیپر کا اجرا عمل میں لایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے میں فروغ کے لئے اجازت ناموں اوراین اوسیزکوممکنہ حدتک کم کیاجارہاہے، جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا غریب عوام کواپناگھرمل کررہےگا، آسانی پیداکرکےگھروں کی تعمیر کےعمل کوتیزبنایاجائےگا، وزیراعظم عمران خان کےقوم سےکیے وعدے پورے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں