The news is by your side.

Advertisement

صدر ٹرمپ کا بیان”عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے” ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانے پر زور دیا، صدر ٹرمپ کا بیان ‘عمران خان اور پاکستان’ پر اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم مؤثراندازسےکشمیرکامقدمہ دنیامیں پیش کررہےہیں، مختلف ممالک کےسربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازعہ کشمیر اور موجودہ سنگین صورتحال تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو بارآورکرایا کہ انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ، جس سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں عمران ٹرمپ ملاقات کے حوالے سے کہا وادی جنت نظیر میں زندگی تنگ، گلیاں اور کوچہ و بازار سنسان ہیں ، ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانےپرزوردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان”عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے اور خطے میں قیام امن کیلئے ایران سے بات کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور دنیا کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اعتراف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نےمختلف ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرزوردیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا پر واضح کیا علاقائی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں