اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہونے جارہی ہے، کرتارپور راہداری معاہدہ احترام انسانیت،بھائی چارےکےنئے روشن باب کھولے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہونے جارہی ہے، کرتار پور راہداری معاہدہ بین المذاہب ہم آہنگی،امن کاعملی ثبوت ہے، کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو رکھا گیاتھا، آج ایک سال کے کم عرصہ میں منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل، جس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو رکھا آج ایک سال کے کم عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔کرتار پور راہداری معاہدہ پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے داعی ہونے کا عملی ثبوت ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 24, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معاہدہ احترام انسانیت،بھائی چارےکےنئے روشن باب کھولے گا، دربارکرتارپورصاحب دنیا بھرکےسکھوں کیلئےمقدس مقام ہے، ہم سکھ بھائیوں کاکھلےدل سے استقبال کرتے ہیں۔
یہ معاہدہ احترام انسانیت اور بھائی چارےکے فروغ کے نئے روشن باب کھولے گا۔دربار کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔ہم اپنے سکھ بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 24, 2019
معاون خصوصی نے مزید کہا پاکستان ہمہ جہت ثقافت،مختلف تہذیبوں اور مذاہب کا گھر ہے، آئین پاکستان یہاں پربسنےوالی اقلیتوں کے حقوق کاضامن ہے، اقلیتیں ہماراحصہ ہیں،قومی پرچم کاسفیدرنگ انکی نمائندگی کامظہر ہے۔
مزید پڑھیں : کرتارپورراہداری معاہدے پر دستخط آج ہوں گے
خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے، کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد بھارتی یاتری بغیر ویزا دربارصاحب کرتارپور آسکیں گے۔