اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

وہ دن دورنہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا،فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے ، وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کا مقبوضہ وادی میں بدترین محاصرہ ہے، کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے حضرت امام حسین ؓکی سنت کو زندہ کیا، حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبرکو للکارا، کشمیریوں نے حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے، مودی نے آئینی حقوق غصب کرکے مذہبی آزادی بھی سلب کرلی، نہتے عزاداروں پر مظالم، گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا وہ دن دورنہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی عبرت کا نشان بنے گا اورکشمیر آزادہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں