تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فیس بک پاکستان میں آفس کھولے ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی میں انقلاب لا سکتا ہے، فیس بک پاکستان میں آفس کھولے تاکہ بہتر انداز سے کام کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، سوشل میڈیا سوسائٹی میں انقلاب لا سکتا ہے ، عمران خان نوجوان نسل سےسوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ رکھا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر رکھی ہے، کسی کی بھی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے خلاف ہیں۔

سوشل میڈیا سوسائٹی میں انقلاب لا سکتا ہے

معاون خصوصی نے کہا کہ فیس بک پاکستان میں آفس کھولے تاکہ بہتر انداز سے کام کیا جا سکے، سوشل میڈیا ہر عمر کے لوگوں تک معلومات پہنچانے کا ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کا احتساب کرنے کے لیے سوشل میڈیا سے بہتر پیمانہ نہیں ، غلط خبروں کو پھیلانا بھی ایک چیلنج ہے، حکومت سوشل میڈیا کے کردار کی حامل ہے۔

غلط خبروں کو پھیلانا ایک چیلنج ہے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں ، ہائبر ڈوار سے نمٹنے کیلئے سوشل میڈیا ٹریننگ بھی وقت کی ضرورت ہے، الیکٹرانک میڈیا سے سوشل میڈیا کاسفر طے کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان آزادی اظہاررائےپریقین رکھتی ہے ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عصر حاضر میں ضرورت بن چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -