امریکی اعلان پاکستان کی بڑی کامیابی اور بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا امریکا نے ایف 16 طیاروں سپورٹ کا اعلان پاکستان کی ایک بڑی کامیابی اور پلواماکے بعد بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیر اعظم کےدورہ امریکاکےمثبت نتائج آناشروع ہوگئے، امریکا نے ایف 16 طیاروں کیلئے تکنیکی، لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کیا، طیاروں کیلئے 125 ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دورے کے مثبت نتائج آنا شروع امریکہ نے پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کیلئےتکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا ہے ۔طیاروں کیلئے 125 ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 27, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور معاشی تعاون بڑھانےمیں سنگ میل جبکہ خطے میں مثبت ماحول پیداکرنےمیں مددگارثابت ہوگا۔
دورہ امریکہ دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی تعاون بڑھانے میں سنگ میل اور خطے میں مثبت ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 27, 2019
ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا پوری دنیا نے وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کی ہے، پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے، معیشت کی مضبوطی،قومی ترقی،اصلاحات کا عمل تبدیلی لا رہا ہے۔
پوری دنیا نے وزیراعظم کے موقف کی تائید کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے۔ ملکی معیشت کی مضبوطی،قومی ترقی اور اصلاحات کا عمل تبدیلی لا رہا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 27, 2019
امریکاکی جانب سےاعلان پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے، یہ اعلان پلواماکے بعد بھارتی پراپیگنڈے کی ہار ہے، امریکی اعلان ہمارے اصولی مؤقف کی جیت ہے۔
ایف سولہ طیاروں کے لیے امریکہ کی جانب سے تکنیکی اور لاجسٹکس سپورٹ کا اعلان پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔یہ اعلان پلوامہ کے بعد بھارتی پراپیگنڈے کی ہار اور ہمارے اصولی موقف کی جیت ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 27, 2019
مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان
یاد رہے امریکا کی ڈیفینس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کے لئے تکنیکی، لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا، ایف سولہ طیاروں کے لئے ایک سو پچیس ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
ڈی ایس سی اےکی جانب سےجاری بیان کے مطابق پاکستان کوایف سولہ طیاروں کےلئےتکنیکی سپورٹ دینےکی منظوری محکمہ خارجہ نے دی، فیصلےسےامریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کوفائدہ ہوگا اور خطے میں طاقت کا توازن نہیں بگڑےگا۔