The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس دینا ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس دینے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’مولانا صاحب، اسلام اور قانون کی مخالف سمت میں کھڑے نہ ہوں‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ  مولانا مدارس کے معصوم بچوں کے سر پر سیاست نہ کریں، معصوم طالب علموں کو سیاسی مفاد کے لیے انسانی ڈھال بنانا جمہوریت نہیں اور عمران خان کے خلاف نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کا اعلان

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’ملک بھر سے ہمارے قافلے 27 اکتوبر اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا شروع ہوں گے‘‘۔

اس سے قبل شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا آزادی مارچ کی حمایت کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسرا مخالف ہے، شہباز شریف کسی صورت احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے۔ شہباز شریف بھی واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ وہ طبیعت کے باعث آزادی مارچ کی قیادت نہیں کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں