لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بدعنوانی، ناقص کارکردگی چھپانے کے لئے الزامات لگا رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ لوٹ مارکاباب بند ہوچکا ہے.
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے، معیشت کو استحکام کی سمت گامزن دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے.
فردوس عاشق نے کہا کہ ہم سابق حکومت کے معیشت کو دیے زخموں پرمرہم رکھ رہے ہیں، معیشت کو گرداب سے نکالنے، ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے پرعزم ہیں.
مزید پڑھیں: ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: بلاول بھٹو
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے معیشت کا بیڑاغرق ہوا.
خیال رہے کہ رتوڈیرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزرا اور حکومت کے رویہ شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.