اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق عدالت کافیصلہ حکومت تسلیم کرتی ہے، چاہتےہیں نوازشریف تندرست ہوں اورسیاسی اکھاڑے میں آئیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت منظور ہونے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سے متعلق عدالت کافیصلہ حکومت تسلیم کرتی ہے، بیرون ملک علاج کےلیےابھی تک نوازشریف کی درخواست نہیں آئی، نوازشریف کےبیرون ملک علاج کیلئےعدالت پوچھےگی توجواب دیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امیدہےنوازشریف اپنےعلاج پرتوجہ دیں گے، آٹھ ہفتے کے بعد نوازشریف کی صحت دیکھ کر ہی فیصلے ہوں گے، ان کو صحت مند سیاسی حریف کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں نوازشریف تندرست ہوں اورسیاسی اکھاڑےمیں آئیں، کمزوراوربیمارنوازشریف سے سیاسی مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔
معاون خصوصی نے کہا نوازشریف نےمیڈیکل رپورٹ کی بنیادپرریلیف حاصل کیا، مدعی سست اورگواہ چست والاحساب نہیں ہوناچاہیے، میڈیکل بورڈ کے حقائق سامنے آنے کے بعد ہی بات کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس عمرمیں اورایسےکیسزمیں سب بیمارہوجاتےہیں، شاہدخاقان صاحب کوبھی گردےمیں پتھری نکل آئی ہے، قانون کے دائرےمیں آتے ہی بیماریاں شروع ہوجاتی ہیں، اقتدارمیں توٹھیک اپوزیشن میں آتے ہیں اپنا درد شروع ہوجاتا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی والےایک ہی چورن بیچ رہےہیں ، ہم بیماروں کےساتھ سیاست نہیں کرتے، مزورکومزید کمزورکرکے نہیں لڑنا چاہتے، وزیراعظم عمران خان کہتےہیں طاقتور کیساتھ پنچہ آزمائی کریں گے، بیماریوں کےفیصلےعدالتوں اورڈاکٹرزنےکرنےہیں ، عدالت نہیں عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیصلے سےدیگربیمارقیدیوں کیلئےبھی ریلیف کادروازہ کھلاہے، سسٹم کوبدلنےکیلئےسب کوہماری مددکرنی ہے، سسٹم میں بہت جگہوں پرخلا ہے، جس کوختم کرناہے، قانون کی حکمرانی کےلیےہم سب کومل کرکام کرناہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ انصارالاسلام کوکالعدم کیا جس پرعدالت نےنوٹس لیا، انصارالاسلام پرعدالت کی وجہ سےمزیدبات نہیں کرسکتی، کاشنکوف کی سیاست نہیں چل سکتی، مسلح جتھوں کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےدھرنے کیلئے رکاوٹیں سب نےدیکھی تھیں، دھرنےکےوقت پی ٹی آئی کی قیادت کو قید کیا گیا تھا۔
خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی اور 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


