منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

حکومت نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدرکو لوگوں کو درپیش مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ محض اپنے ذاتی مفادات کے لیے سیاست کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور شریف خاندان نے اپنے ادوار حکومت میں 24 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے لیکن قومی معیشت میں بہتری لانے کی بجائے انہوں نے محض اپنے خاندانوں کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس میں اضافہ کیا۔

- Advertisement -

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی فلاح وبہبود اور معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے، فردوس عاشق اعوان

یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مریم نواز کا جلسے سے خطاب ’’چوری اوپر سے سینہ زوری ‘‘ کے مترادف ہے، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں