اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مضبوط ادارے ملکی استحکام اورترقی کے لیے ناگزیرہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اداروں میں ٹھوس اصلاحات کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اداروں کوپاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، مضبوط ادارے ملکی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیرہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے وژن تحت اداروں میں ٹھوس اصلاحات اور انہیں پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔مضبوط ادارے ملکی استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے لیے ناگزیر ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 9, 2019
عمران خان کے خلاف میڈیا مہم کی ادائیگی بھی ہماری حکومت نے کی، فردوس عاشق اعوان
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے غریبوں کے لیے جدوجہد کررہےہیں، دنیا ہمارے ساتھ اقتصادی شراکت داری کی خواہش مند ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو چیلنج کرتے ہیں تو مسائل کا سامنا ہوتا ہے، ملک کا قرضہ اور اتنا بڑا خسارہ حکومت کو ورثے میں ملا، حکومت کا سربراہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑتا ہے۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی، ہم چاہتے ہیں یہ لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں تاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرسکے۔