اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کپتان کی قیادت میں ترقی اورمعاشی خوشحالی حاصل کرکے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ برٹش ایئرویزکی آمد نئے پاکستان اورحکومت پراعتماد کا مظہر ہے۔
برٹش ایئر ویز کی آمد دنیا کے نئے پاکستان اور اس کی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے وہ کر دکھایا جو سابقہ حکومتیں نہ کر سکیں۔برطانوی ایئر لائن کی پروازوں کا آغاز ترقی کی جانب گامزن پاکستان کا عکاس ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 3, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ تحریک انصاف نے وہ کردکھایا جو سابق حکومتیں نہ کرسکیں، پروازوں کا آغاز ترقی پرگامزن پاکستان کا عکاس ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا وزیراعظم کے پرامن پاکستان کے بیانیے کی سچائی تسلیم کررہی ہے، کپتان کی قیادت میں ترقی اورمعاشی خوشحالی حاصل کرکے رہیں گے۔
ان پروازوں کا آغاز ثبوت ہے کہ دنیا وزیراعظم عمران خان کے پرامن پاکستان کے بیانیے کی سچائی کو تسلیم کر رہی ہے۔کپتان کی قیادت میں انشاء اللہ پاکستان کی ترقی اور معاشی خوشحالی کا مقصد حاصل کر کے رہیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 3, 2019
برٹش ایئرویزکی پہلی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی
واضح رہے کہ برٹش ایئرویز کا بی اے ڈبلیو261 طیارہ 10 سال بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا، وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے برٹش ایئزویز کے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ برٹش ایئرویز کے پاکستان میں آپریشن کے بحالی پرخوشی ہے۔