اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کاروائی شروع کردی گئی ہے، وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کر کے اسمگلنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان نے اسمگلنگ کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کاروائی شروع کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان نے اسمگلنگ کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کاروائی شروع کر دی ہے۔اس ناسور کے خاتمے سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 2, 2019
انہوں نے کہا کہ اس ناسور کے خاتمے سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔
اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر کے اسمگلنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا دیا ہے۔ کمیٹی موجودہ قوانین میں ترامیم، سرحدوں کی نگرانی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرکے اسمگلنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم اٹھادیا ہے۔کمیٹی موجودہ قوانین میں ترامیم، سرحدوں کی نگرانی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 2, 2019
اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا تھا کہ ٹیکس کمشنر بے نامی زون کراچی نے سندھ کے معروف سیاسی خاندان کی بے نامی جائیدادوں اور حصص کی بے نامی قانون کے تحت اٹیچمنٹ کردی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی، تاریخ میں پہلی بار قانون پر عمل درآمد ہونے جارہا ہے جس سے ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہوگا۔