عوامی وزیر اعظم عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا جارہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیر اعظم کی روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ظل سبحانی، راج کماری درباریوں کا جہاز بھر کر دوروں پر جایا کرتے تھے، وزیر اعظم عمران خان مختصر وفد ساتھ لے کر امریکا جا رہے ہیں۔
ظلِ سبحانی راجکماری اور کرپشن کے ولی عہد سمیت درباریوں کا جہاز بھر کردوروں پر جایا کرتے تھے۔وزیراعظم عمران خان دورے سے متعلقہ لوگوں کا مختصر وفدساتھ لے کر امریکہ جا رہے ہیں۔یہ ہوتاہے دونوں قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 19, 2019
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ ہوتا ہے دونوں قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہیں۔ عوامی وزیر اعظم عوام کا احساس کرتے ہوئے عوامی انداز میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہیں۔عوامی وزیراعظم عوام کا احساس کرتے ہوئے عوامی انداز میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 19, 2019
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیر اعظم کی روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔ وہ اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔
کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیراعظم کی روانگی مغلیہ طرزحکمرانی کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔وہ اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں۔ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 19, 2019
اس سے قبل معاون خصوصی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کسی ادارے کو کام سے نہیں روک رہی، نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے۔ پوچھے جانے پر مسلسل حقائق چھپانے پر گرفتار کرنا پڑتا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نیب قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہوتا ہے، مریم نواز سزا یافتہ اور ضمانت پر ہیں۔ انہیں اسی کیس میں پھر طلب کیا گیا ہے۔ مجرم عدالت میں ایسے آتے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں۔