تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پنجاب حکومت کے لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے اہم اقدامات

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے اقدامات کی تفصیلات شیئر کردیں، ان کے مطابق دیہی خواتین کو لائیو اسٹاک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد تربیتی پروگرام مکمل کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ماضی کے حکمران مفید جانوروں کی افزائش نسل کے بجائے اپنے اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی افزائش کرتے رہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ظالموں نے نہ فصلوں کو بخشا اور نہ جانوروں کی نسلوں کو، بزدار حکومت لائیو سٹاک سیکٹر سے جڑے لاکھوں افراد کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے اقدامات کی تفصیلات شیئر کردیں جن میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں۔

دیہی خواتین کو لائیو اسٹاک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد تربیتی پروگرام مکمل، کٹرا بچاؤ پروگرام کے تحت 9 ہزار 940 کٹروں کی رجسٹریشن، کٹرا فربہ پروگرام کے لیے 13 ہزار جانوروں کی رجسٹریشن۔

ان میں گائے، بھینسوں اور مرغیوں میں پائی جانے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے لائیو اسٹاک پاپولیشن کو مفت حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی، مویشی پالنے والے افراد کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز، موبائل ٹریننگ اسکول بسز اور ویٹرنری ہسپتالوں کے لیے اہداف شامل ہیں۔

لائیو اسٹاک سیکٹر سے جڑی کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کے بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات، مٹن کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں بھیڑ اور بکریوں کے لیے ویکسین کی فراہمی، ویٹرنری اداروں میں الٹرا سونو گرافک اور سرجیکل سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہیں۔

معاون خصوصی کے مطابق لائیو اسٹاک سیکٹر میں جدت اور بہتری کے لیے بزدارحکومت نے جو انقلابی اقدامات کیے ان میں لائیو اسٹاک پالیسی اور اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2020 کا اجرا، ہیلپ لائن 78686-0800 کی تجدید، اسمارٹ ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ، کسانوں کی آگاہی کے لیے ریڈیو سیشنز اور مرغبانی کے فروغ کے لیے 3 ہزار 180 پولٹری یونٹس کی تقسیم بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -