اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان کی آواز بھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے ، وزیراعظم ہر فورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہےہیں اور مودی کی سوچ اورامن کو سنگین نتائج سےخبردار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بھارتی جبر سےنجات اورکشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے۔
بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔سات دہائیوں میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے جو بھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 4, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمزمیں مضمون ہویاشمالی امریکامیں خطاب ، وزیراعظم ہرفورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہےہیں، وزیراعظم مودی کی سوچ اورامن کو سنگین نتائج سےخبردار کر رہے ہیں۔
نیویارک ٹائمز میں مضمون ہو یا شمالی امریکہ میں خطاب وہ ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور مودی کی فسطائی سوچ اور ظلم سے دنیا کے امن کو لاحق سنگین نتائج سے خبردار کر رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 4, 2019
ایک اور ٹوئٹ معاون خصوصی نے کہا دنیا کشمیریوں کاساتھ دے کر انسانیت کےتقدس کوبچانے میں کردار اداکرے، سعودی اور اماراتی وزرائےخارجہ کی آمد وزیراعظم کی ذات پراعتماد کا اظہار ہے، وزرائے خارجہ کاکشمیر کی صورتحال پر آناان کی تشویش کا مظہر ہے اور معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ثبوت ہے۔
سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ ک آمد کشمیریوں کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ سعودی واماراتی وزراء خارجہ کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان تشریف لانا ان کی تشویش کا مظہر ہے اور اس معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ایک اور ثبوت ہے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 4, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کشمیریوں کاساتھ دے کر انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔
مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 4, 2019