The news is by your side.

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کی مندوخیل کیخلاف قانونی کارروائی

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے قادر مندوخیل کو ایک ارب ‏روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

ہرجانےکا نوٹس ایڈووکیٹ ارحم طارق بٹ کےتوسط سےبھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں لائیوپروگرام میں ‏بدسلوکی، ہراساں کرنے اور الزامات لگانے کامعاملہ اٹھایا گیا ہے۔

لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ قادرمندوخیل 14روز میں فردوس عاشق اعوان سے ‏غیرمشروط معافی مانگیں اگر معافی نہ مانگی گئی توہتک عزت آرڈیننس2002 کے تحت کارروائی ‏کی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق بغیر ثبوت کرپشن کےالزامات لگائےگئےجن کاحقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

’سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا‘

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے پی پی رکن اسمبلی قادر مندوخیل ‏کو تھپڑ جڑ دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے ٹی وی شو ‏میں مغلظات بکیں اور ہراساں کیا اس لیے سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی رکن اسمبلی قادر مندوخیل نے الزام رد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نازیبا بات ‏نہیں کی، فردوس عاشق نے گریبان پکڑا، تھپڑ مارا تھا، تھپڑ مارنے کے بعد فردوس عاشق ان کے ‏پیچھے دوڑیں، جان بچانے کے لیے کمرے میں چھپنا پڑا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں