The news is by your side.

Advertisement

سلطنتِ شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی سطلنتِ زرداریہ کے ولی عہد سے ملاقات کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول اور مریم کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائیونڈ محل میں ہونے والی سیاسی ملاقاتوں سے جمہوریت کا کوئی تعلق نہیں، سلطنتِ شریفیہ کی سزایافتہ شہزادی سلطنتِ زرداریہ کے ولی عہد سے ملاقات کررہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رائیونڈمحل میں اجتماع کاجمہوریت سےتعلق نہیں، سلطنت شریفیہ کی سزایافتہ شہزادی ،سلطنت زرداریہ کےولی عہدملیں گے۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ امیدہےدونوں عدالت کو مطمئن کرنے کے لئےواضح ایجنڈا طے کریں گے، دونوں جماعتوں نےنسل در نسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کی، آج کی بیٹھک سیاست اور وراثت کی منتقلی کاعملی ثبوت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹوشہید کی روح آج یقیناً بے چین اور بے قرار ہو گی، ابوجان کی کرپشن بچانےکی خاطر رائیونڈجا یاجارہاہے۔

مزید پڑھیں: نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، صمصام بخاری

یاد رہے کہ مریم نواز کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک، عدلیہ بچاؤ تحریک، نیب میں درج ہونے والے مقدمات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مریم اور بلاول نے نیب کی جانب سےگرفتاریوں اور بجٹ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں دونوں جماعتوں نے ایک ہی بیانیہ پیش کرنے پر بھی غور کیا۔

دورانِ ملاقات مسلم لیگ ن کے وفد میں رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر شامل تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، حسن مرتضیٰ، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور موجود تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں