The news is by your side.

Advertisement

کرپٹ مافیا 33 سال بعد قانون کے شکنجے میں آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 33 سال بعد کرپٹ حکمران آئین اور قانون کے شکنجے میں آئے ہیں لیکن عوام منطقی انجام کی منتظر ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کسی فرد نہیں بلکہ کرپٹ سسٹم کیخلاف ہے.

نومنتخب چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ احتساب بیورو کے نئے چیئرمین بلاتفریق احتساب کا عمل شفافیت سے انجام دیں گے اور عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے نیب کی توجہ ہٹانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں،لیکن اب کسی قسم کے ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے

سانحہ بلدیہ ٹاؤن نے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی بد دعائیں شریف خاندان کو کٹہرے میں لے کر آئی ہیں اور انہیں اپنے ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی آخری امید ہیں اور کرپشن سے بے حال معیشت کو مضبوط کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پوری قوم نے امید لگا رکھی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں