بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں، دلیپ کمار سے موازنہ بے معنی ہے، فردوس جمال

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں اور دلیپ کمار سے ان کا موازنہ بے معنی ہے۔

فردوس جمال پاکستان کے سینئر اداکار ہیں جن کا کیریئر آج کل تنازعات کا شکار ہے اور آج کے دور کے تمام اسٹارز کے خلاف ان کے سخت بیانات سے لے کر پرانے دور کے فنکاروں پر ان کی تنقید تک نے انہیں ایک منفی رنگ میں پیش کیا ہے۔

ان کے اپنے خاندان کے ساتھ مسائل نے بھی عوامی سطح پر ان کے لیے بڑی مشکلات کھڑی کی ہیں۔

یہ پڑھیں: میری نظر میں ماہرہ خان خوبصورت نہیں، بوڑھی عورت ہیں: فردوس جمال

تاہم وہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے کئی فنکاروں اور ان کے فن کے بارے میں بات کی۔

فردوس جمال بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے مداح ہیں اور دلیپ کمار، شاہ رخ خان  کو اداکاری میں اپنا جانشین کہا کرتے تھے اور وہ اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو دونوں شاہ رخ خان کے بہت قریب ہیں۔

کنگ خان کی اداکاری کا انداز دلیپ کمار سے کافی ملتا جلتا ہے اور فردوس جمال نے اس موازنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

فردوس جمال نے کہا کہ شاہ رخ ایک اچھے اداکار نہیں ہیں اور یہ موازنہ بالکل بے معنی ہے، ان کا تلفظ اور بولنے کا انداز (ڈکشن) خراب ہے جبکہ ان کی جسمانی ساخت بھی معیار کے مطابق نہیں ہے۔

ان کے مطابق شاہ رخ خان ایک اداکار سے کہیں زیادہ بڑے اسٹار ہیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں