The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی: سندھ اسمبلی میں‌ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے.

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں‌ اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنے حلقے پی ایس 101 کی یوسیز کا دورہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کرکے مسائل دریافت کیے.

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ متعدد علاقوں میں‌ حالیہ بننے والی سڑکیں بیٹھ گئی ہیں، صوبائی وزرا اور ٹھیکیدار مل کر کراچی کو کھوکھلا کررہے ہیں.

انہوں‌ نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ پوچھ رہے تھے کہ میں کہاں‌ ہوں، اویس شاہ صاحب ہم آپ کے لیے کام ڈھونڈ‌ رہے ہیں اور آپ لوگ منظر عام سے غائب ہیں.

مزید پڑھیں: سندھ حکومت چاہتی ہے این ڈی ایم اے آکر روڈ بھی صاف کرے، خرم شیر زمان

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں‌ جیسا سلوک سندھ حکومت کی عادت ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ  پی پی وزیر کہتے ہیں‌ سب ٹھیک ہے، میں‌ دکھانا چاہتا ہوں‌ کہ یہاں‌ پانی میں‌ بچے تیر رہے ہیں‌ اور گاڑیوں کی لائنیں‌ لگی ہوئی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ  سندھ حکومت چاہتی ہے کہ این ڈی ایم اے آکر روڈ بھی صاف کرے، وزیر شارع فیصل پر گول گول گھوم کر ویڈیوز بنا رہے ہیں، بلاول، وزیر اعلیٰ‌ اور وزیر بلدیات یہاں‌ آکر حالات دیکھیں.

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ  پورے شہر کا دورہ کریں گے اور حقائق سامنے لائیں‌ گے.

Comments

یہ بھی پڑھیں