The news is by your side.

Advertisement

آغا سراج کو چیلنج کرتا ہوں، میرے خلاف عدالت جائیں، فردوس شمیم نقوی

کراچی : اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نے کہا گورنرنے دوہزار سترہ اتھارہ کی آڈٹ رپورٹ اسمبلی بھیج دی، رپورٹ میں اربوں روپےکی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ، وزیراعلی سندھ بہت ڈرے ہوئے ہیں، آغاسراج کوچیلنج کرتاہوں میرے خلاف عدالت جائیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا گورنر نے18-2017کی آڈٹ رپورٹ اسمبلی بھیج دی، نسل درنسل غلام پیپلزپارٹی نےسیکرٹری بناکر رکھے، ویب سائٹ پررپورٹ آچکی مگرایوان میں پیش نہیں کرتے۔

فردوس شمیم نقوی نے سوال کیا ایوان میں آڈٹرجنرل کی رپورٹ کیوں پیش نہیں کرتے؟ رپورٹ میں1182بلین کی بےضابطگیاں ہوئی ہیں، وزیراعلی سندھ بہت ڈرے ہوئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا اسپیکرآغاسراج کونااہل کرنےکیلئےمتحرک ہوگئےہیں، الیکشن کمیشن میں آغا سراج کی نااہلی کے لئے اور فریال تالپور سے متعلق اسپیکر کو درخواست دیں گے۔

انھوں نے کہا وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کادوہرامعیارہے، غیرآئینی طریقےسےاسمبلی چیمبرکوسب جیل قراردیاگیا، آغاسراج کوچیلنج کرتاہوں میرے خلاف عدالت جائیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں