The news is by your side.

Advertisement

فردوش شمیم نقوی نے تحریک انصاف کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر اور سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ عمران خان کو ارسال کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کراچی کی صدارت سے سبکدوش ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنے استعفے نامے میں لکھا کہ بطور اپوزیشن لیڈر سندھ صوبے کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کپتان کو بھیجے گئے استعفے میں لکھا کہ کراچی صدر کی حیثیت سے پارٹی کے لیے 2 سال تک بہت کچھ کیا آئندہ بھی بغیر کسی عہدے کے تنظیمی امور انجام دیتا رہوں گا۔

فردوش شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اب لوگ کہنے لگے تبدیلی کی ہوا چل پڑی، مقامی قیادت اور ٹیم کی انتھک محنت کی جس کی وجہ سے کراچی نے دیگر شہروں کے مقابلے میں بہت اچھے نتائج دیے۔

مزید پڑھیں: فردوس شمیم کا بیان ذاتی رائے ہے، ایم کیوایم سے اتحاد مجبوری نہیں حکمت عملی ہے، نعیم الحق

اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم دیکھنا میرے لیے فخر کی بات ہے، پارٹی اور ملکی استحکام کے لیے کام کیا اور آئندہ بھی کروں گا، استعفے کے پیچھے کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں البتہ حزب اختلاف کا لیڈر ہونے کی حیثیت سے صوبے کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کی تھی، پی ٹی آئی نے سندھ اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل کیا تھا جس پر ایم کیو ایم کو تحفظات تھے البتہ مذاکرات کے بعد متحدہ کے اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں