کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت بڑھتی جا رہی ہے ہرمنصوبہ تاخیرکا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی پر پی پی کے وائس چیئرمین نے فائرنگ کی۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ رمضان گھانچی علاقے میں پانی کے مسئلے پربات چیت کے لیے گئے تھے۔
کراچی: تحریک انصاف کے ایم پی اے رمضان گھانچی پرفائرنگ کا مقدمہ درج
تحریک انصاف کے رہنما کے مطابق پانی کی قلت بڑھتی جا رہی ہے ہرمنصوبہ تاخیرکا شکار ہے، ایسا نہ ہوکراچی میں پانی پرجنگیں شروع ہوجائیں، کراچی میں فوری واٹرایمرجنسی نافذ کی جائے۔
فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے سندھ حکومت سے بہتری کی امید نظرنہیں آتی، یہ چوروں لٹیروں کی حکومت ہے اب ان کا خاتمہ ضروری ہے۔
کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی زخمی
کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں گزشتہ رات ایم پی اے رمضان گھانچی پر فائرنگ ان کے دفتر کے باہر ہوئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے انہیں سول اسپتال منتقل کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


