تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...
Array

ڈرائینگ روم سیاست سے نہیں آئی، عوام نے 75 ہزار ووٹ دیے تھے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں بھی ٹیکنو کریٹس شامل تھے، تنقید کرنے والی جماعتیں زرا اپنے ادوار دیکھیں، میں ڈرائینگ روم کی سیاست سے نہیں آئی بلکہ عوام نے 75 ہزار ووٹ دیے تھے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے  فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی حکمت عملی کےتحت اپنےپلان پیش کرتی ہے، عمران خان نے نئی کابینہ میں اپنے کسی رشتے دار کو شامل نہیں کیا بلکہ پروفیشنل لوگوں کا انتخاب کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’ماضی کی حکومتوں نے بڑی بڑی وزارتوں پر اپنے رشتے دار وں کو بٹھایا، ماضی میں پاکستان میں دو سیاسی جماعتوں کا تصور تھا،  مگر اب صورتحال مختلف ہے، عمران خان کا ایک ہی وژن ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے، اُن کا ایجنڈا کارکردگی پر منحصر ہے، جو کام نہیں کرے گا اُسے گھر جانا ہوگا‘‘۔

مزید پڑھیں: پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے کابینہ میں تبدیلی کی، فردوس عاشق اعوان

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں ڈرائینگ روم سیاست سے نہیں آئی، انتخابات میں عوام نے مجھے 75 ہزار ووٹ دیے تھے، ہارجیت الیکشن کاحصہ ہے ، کابینہ میں شمولیت پر ایسے تنقید کی جارہی ہے کہ جیسے ہم لوگ پاکستانی نہیں ہیں، یاد رکھیں کہ عمران خان کےایجنڈےکی راہ میں جو رکاوٹ بنےگا اُسے گھر جانا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونےکی طرف جارہاتھا، حکومت 5سال کامینڈیٹ لے کر آئی ہے،ہمیں اتناوقت تودیں، چیلنجزبہت زیادہ ہیں اور  وقت بہت کم ہے، عمران خان نے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ملک کی ترقی کے لیے وزیراعظم جسے بھی آگے لائیں یہ اُن کا آئینی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سولو فلائٹ کا دور ختم، سب کو مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےمجھےوزیربناکراحسان نہیں کیا تھا بلکہ میں سیالکوٹ سے45 ہزار ووٹوں کی برتری سےجیت کرآئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں