ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

عمران خان کے خلاف میڈیا مہم کی ادائیگی بھی ہماری حکومت نے کی، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف میڈیا مہم کی ادائیگی بھی ہماری ہی حکومت نے کی، صحافیوں کے مسائل پر پالیسی ترتیب دینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل پرفریقین کو مل کر پالیسی ترتیب دیناہوگی، میڈیا ورکرزکے حقوق سلب نہیں ہونےدیں گے، حکومت صحافیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مختلف چینلز پر الیکشن مہم چلائی گئی اُس کے باجود حکومت نے چینلز کو رقم ادا کی، ہم نے سابقہ حکومتوں کے بقایا جات ادا کردیے۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے غریبوں کے لیے جدوجہد کررہےہیں، دنیا ہمارے ساتھ اقتصادی شراکت داری کی خواہش مند ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو چیلنج کرتے ہیں تو مسائل کاسامنا ہوتا ہے، ملک کا قرضہ اور اتنا بڑا خسارہ حکومت کو ورثے میں ملا، حکومت کا سربراہ 22کروڑ عوام کا مقدمہ لڑتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی ، سیاسی چورن بھی ساتھ ساتھ چلانا ہماری مجبوری ہے، ہم چاہتے ہیں یہ لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں تاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں