The news is by your side.

Advertisement

‏’شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن اور آب بیتی کی داستان تھی‘‏

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر کی ‏قومی اسمبلی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی دوئم نے ڈھٹائی سےاپنےگناہ حکومت وقت کی ‏جھولی میں ڈال دئیے، عثمان بزدار ان کا گند صاف کرنے میں مصروف عمل ہیں کوئی ادارہ ان کے ‏شر سے محفوظ نہیں رہا ہر ادارے کو گدھ بن کر نوچا تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دیدہ دلیری سے عوام کے سامنے مگر مچھ کے آنسو بہائے اپنے ‏بھائی کے گرینٹراوربڑی عدالت کو مطلوب اشتہاری قرار دئیے جاچکےہیں عوامی مسائل کے بجائے ‏نواسے کے پولو میچ کوانجوائے کر رہے ہیں شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ،آب بیتی کی ‏داستان بھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر گریبان میں جھانکنے کی رولنگ بھی دیتے کہ مسائل کس نےپیدا کئے ‏ملک کو شرائط پر رکھ کر دل پشوری والا کون سا خاندان تھا رائے ونڈ ماڈل ٹائون ہیڈ کوارٹر میں ہر ‏جرم کی آبیاری ہوتی رہی۔ ‏

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پائی پائی اکٹھاکرکے نگہبانی کے فرائض سرانجام دئیے ‏پنجاب میں دو نہیں ایک پاکستان کو عثمان بزدار نے عملی تعبیر دی 35فیصد بجٹ جنوبی پنجاب ‏کیلئےمختص کیا جو وعدہ پورا کیا گیا پنجاب کے بجٹ میں عوام کے درد کا علاج کیاگیا ہے اور ‏اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں