جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

پیپلزپارٹی نے کرپشن نہ چھوڑی تو سندھ سے بھی صاف ہوجائے گی، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب وفاق سے نکل کر علاقائی جماعت بن گئی اگر انہوں نے کرپشن نہ چھوڑی تو سندھ سے بھی اُن کی جماعت کا صفایا ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے بیان دیا کہ ملک بھر کے عوام نے تحریک کو مینڈیٹ دیا جبکہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےکرپشن نہ چھوڑی تو انہیں سندھ سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے، پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے اور ماضی میں وفاق کی علامت سمجھی جانے والی پی پی اب علاقائی جماعت بن کر رہ گئی۔

مزید پڑھیں: ڈرائینگ روم سیاست سے نہیں آئی، عوام نے 75 ہزار ووٹ دیے تھے، فردوس عاشق اعوان

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےآئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے وزرا کے قلم دانوں میں تبدیلی اور ردوبدل کیا، حکومت اپوزیشن کے ڈکٹیشن پر نہیں بلکہ عوام کے دیے گئے مینڈیٹ پر ہی چلے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن کے خلاف بولنے والے لوگ اپنی ہی جماعت سے علیحدہ ہوئے، چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے، عمران خان عوام کی امید ہیں، سازشی عناصر کو پھر مایوسی ہوگی۔

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں