تازہ ترین

یوکرین: یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا

یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ جوہری کمپلیکس پر روسی حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، یوکرین کی وزیرخارجہ کے مطابق یہ آگ جمعے کو روسی حملے کے نتیجے میں لگی تھی۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کُلیبا نے کہا تھا کہ جمعے کو روسی حملے میں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی تھی۔

یوکرینی وزیرخارجہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ روسی فوج یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ این پی پی پر ہر طرف سے گولہ باری کررہی ہے، آگ پہلے ہی بھڑک چکی ہے اگر اسے نہ روکا گیا تو یہ چرنوبل سے 10 گنا بڑی تباہی ہوگی۔ روسیوں کو فوری طور پر آگ اگلنا بند کرنا چاہیے اور فائر بریگیڈ کو آگے آنے کی اجازت دینا چاہیے۔

نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگنے کی تصدیق اینرگودر کے میئر دمتر اورلوف نے بھی کی تھی۔

میئر نے کہا تھا کہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی عمارتوں اور بلاکس پر دشمن کی بھاری گولہ باری کے نتیجے میں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے۔

انہوں نے اسے عالمی سلامتی کیلیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہوں، روس زاپوریزیا پاور پلانٹ پر گولہ باری بند کرے۔

واضح رہے کہ یورپ کے اس سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر روس قبضہ کرچکا ہے جس کی یوکرین کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر روس کا قبضہ، یوکرین کی تصدیق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یورپ کے سب سے بڑے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے، جس پر حملے کے دوران خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ پر قبضہ ہوچکا ہے لیکن جوہری پلانٹ کو تاحال یوکرین کے لوگ ہی آپریٹ کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -