اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

روس میں نفسیاتی مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی، 23 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں دماغی امراض کے حامل افراد کی نگہداشت کے اسپتال میں آگ لگنے سے 23 مریض جاں بحق جبکہ اتنی ہی تعداد میں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقع ہفتے کی رات روس کے جنوبی علاقےکے الفیروکا نامی قصبے میں پیش آیا۔

حادثے سے متاثرہ وارڈ میں ستر مریض اور چار نرسیں ڈیوٹی پر معمورتھیں اب تک جائے وقعہ سے 23 میتیں دریافت کی جاچکی ہیں اور اتنی ہی تعداد میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

- Advertisement -

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مریضوں کی عمریں ساٹھ سے ستر کے درمیان تھیں جبکہ کچھ چالیس سے پچاس کے درمیانی عمر کے افراد تھے۔

روس کے سرکاری خبررساں ٹیلی ویژن کے مطابق جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد مسکن ادویات کے زیراثرتھے لہذا آتشزدگی کے وقت اپنے بستر سے نہیں اٹھ سکے۔

امدادی کاروائیوں میں 440 سے زائد فائر فائٹرزاور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا، حادثے میں اسپتال کی لکڑی سے تعمیرشدہ عمارت مکمل طور پرتباہ ہوگئی ہے۔

ستمبر 2013میں بھی روس کے ایک نفسیاتی اسپتال میں اسی نوعیت کا واقع پیش آیا تھا جس میں 37 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں