تہران: ایران کے دارالحکومت تہران کے مغربی علاقے میں واقع ایک بازار میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران کی ایمرجنسی سروسز کے آپریشنز کمانڈر کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق خوفناک آگ تہران کے مغربی علاقے جنت آباد میں واقع ایک مارکیٹ میں لگی ہے، جو دکانوں اور اسٹالز سے بھرا ہوتا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جلال ملکی کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر شدید ہے کہ اسے تہران کے مختلف حصوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا، جنگلات کی آگ بے قابو، درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ
سرکاری ٹی وی کے مطابق، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
آگ کی فوٹیج میں سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف اٹھتے اور اردگرد کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


