پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بےقابو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بےقابو ہو گئی جسے بجھانے کے لیے درجن سے زائد فائربریگیڈ کی گاڑیاں مصروف ہیں۔

کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ لگنے والی آگ نے شدت اختیار کر لی۔ چودہ فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار دے گیا ہے اور کئی گھنٹوں سے فائرفائٹر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر دو مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ شدیدگرمی اور خشک موسم کےباعث آگ تیزی سے پھیلی۔

آگ مارگلہ کی پہاڑی منگھیال کے علاقے میں لگی ہوئی ہے، اور پہاڑیوں سے اٹھتا ہوا سیاہ دھواں دور دور سے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔

انتہائی تشویشناک بات یہ ہے کہ اب تک سی ڈی اے کے فائرفائٹرز اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے متاثرہ مقام پر نہیں پہنچ سکا ہے۔

عملے کی عدم موجودگی اور موسم کی سختی کی وجہ سے قیمتی جنگلات اور وائلڈ لائف کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں