The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارت میں آتشزدگی

کراچی: شہرقائد کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک تجارتی بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی ہے، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروزپیرکراچی کی تجارتی شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع کثیرالمنزلہ عمارت بزنس پلازہ میں یکا یک آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیوادارے جائے وقوعہ پرپہنچ چکے ہیں اورامدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

فائرفائٹرز کے مطابق آگ عمارت کی نویں منزل پر لگی ہیں جس پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑٰیاں مصروف عمل ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق تاحال کسی شخص کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

آئی آئی چندریگرروڈ شہرکی سب سے مصروف تجارتی شاہراہ ہے جس پر بے شمار کمپنیوں کے دفاتر اور ہیڈ آفس واقع ہیں، امدادی سرگرمیوں کے سبب آئی آئی چندریگرروڈ اوراطراف کی سڑکوں پرٹریف ک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر قابو پایا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں