تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت کے مندر میں آتشزدگی، 102 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ کے کولام مندرمیں آتشبازی کےجشن کے دوران آگ لگنے سے ایک سو دو افراد ہلاک دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندوؤں کے روایتی سال کے آغاز پر جشن ماتم میں تبدیل ہوگیا۔آتشبازی کے دوران آگ لگنے سے کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

ریاست کیرالہ کے کولام مندر میں ہندو آتشبازی کا جشن منا رہے تھے کہ آتشبازی کے سامان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مندر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اورزخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں نیول اور فضائیہ کے دستوں نے بھی حصہ لیا۔

حکام کے مطابق واقعہ کولام مندر کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیش آیا۔ مندر انتظامیہ کو جشن کے لیے آتشبازی کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -