تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی: آتشزدگی کے مختلف واقعات میں 5 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد میں آگ لگنے کے تین مختلف واقعات کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون میں اپارٹمنٹ کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈکی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ کو قابو کرلیا۔

فائربریگیڈحکام کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث اپارٹمنٹ کی بیسمنٹ میں لگی ، آگ لگنےکے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہیں ، جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ تمام سیکیورٹی گارڈز ہیں۔

دوسرا واقعہ علی الصبح کراچی فش ہاربر پر پیش آیا،جہاں پیکنگ فیکٹری میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث فش ہاربر کے اطراف میں ٹریفک جام ہوا اور فش ہاربرجانے والےراستے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:ہجرت کالونی کی عمارت میں آتشزدگی،4 افراد جاں بحق

فائربریگیڈحکام کے مطابق کے پی ٹی کے2 فائرٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، سخت جدو جہد کے بعد آگ پر کافی حدتک قابوپالیاگیاہے۔

اس سے قبل رات گئے گلشن معمار تھانے کی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تاہم فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -