تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کراچی: سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

کراچی : کراچی سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کے مال خانے میں رات گئےلگنے والی آگ سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا، مال خانے میں لگنے والی آگ کے باعث دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

دھماکوں کے باعث بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جبکہ رینجرز اور پولیس نے سٹی کورٹ کو مکمل طور پرخالی کرالیا۔ مال خانے میں اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد بھی موجود تھا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پر 14 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ایس ایس پی سٹی ڈویژن کا کہنا ہے کہ مال خانے میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے جبکہ دھماکوں کی وجہ ملزمان سے قبضے میں لیا گیا ہے اسلحہ اور بارودی مواد ہے جس کو مال خانے میں رکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پرآگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، ابتدائی طورپر نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے، آگ لگنے سے مال خانے کی چھت کا ایک حصہ گرا ہے۔

ادھر چیف فائر آفیسرتحسین صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائرٹینڈرز،2 باؤزرنے حصہ لیا۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ مال خانےمیں لگنے والی آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں، احتیاط کے ساتھ کام کیا جس کے باعث وقت لگا، آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تحسین صدیقی کا کہنا تھا کہ آگ سے مال خانے کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، آگ لگنے سے سامان مکمل طورپرجل کر خاکسترہوگیا ہے۔

چیف فائر آفیسرتحسین صدیقی کا کہنا تھا کہ مال خانے کی عمارت کوبم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئرکرایا جائے گا۔

کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 3 نمبر کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -