site
stats
سندھ

کورنگی میں کھالوں کے گودام میں لگی آگ بے قابو ،لاکھوں کا سامان خاکستر

کراچی : کورنگی میں گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، ،گودام کے مالک کے مطابق آگ بھتہ نہ دینے پر لگائی گئی۔

کورنگی سو کوائٹر کے علاقے میں قالین کے خام مال کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور دو باؤزر نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

گودام مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر آگ لگائی گئی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے فیکٹری غیر قانونی طور پر رہائشی علاقے میں قائم کی گئی تھی جس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top