کراچی : چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ جانی نقصان کم سے کم ہو، آگ پر چالیس سے پچاس فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ ابتدا میں پانی کی کمی تھی تاہم اب واٹر ٹینکر موجود ہیں، میئر کراچی کی ہدایات کے بعد واٹر ٹینکر پانی فراہم کررہے ہیں۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق 40سے50فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے، مکمل طور پر قابو پانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت عوام کا رش بہت زیادہ ہے اس لیے مشکلات درپیش ہیں، اس وقت بھی لوگ پلازہ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جارہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔
عوام کا رش بہت زیادہ ہے اس لیے مشکلات ہیں، بھی لوگ پلازہ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جارہا ہے، شروع میں پانی کی کمی تھی، اب واٹر ٹینکر موجود ہیں۔
مارکیٹ میں پھنسے افراد کی تلاش
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو اہلکار پلازہ کے اندر داخل ہوگئے، پھنسے ہوئے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، ریسکیو اہلکاروں کا بیسمنٹ اور بالائی منزلوں پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
لوگوں کو تلاش کرنے کے لئے فائر بریگیڈ اسنار کل کی مدد لی جارہی ہے، دکاندار بھی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو تلاش کررہے ہیں۔
دکاندار سرچ آپریشن میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کررہے ہیں، دکاندار کچھ بچ جانے والی دکانوں سے اپنا سامان نکال رہے ہیں۔
ٹریفک کی وجہ سے واٹر ٹینکر گرومندر پر پھنسے
دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے سی ای سو اسد اللہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی آگ کی اطلاع ملی ہم نے پانی کے ٹینکر روانہ کئے لیکن ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹینکر گرومندر پر پھنس گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان ٹینکروں کو آگے لانے میں ایک گھنٹہ لگ گیا، اس وقت پانی کی کوئی کمی نہیں ہے، آگ بجھنے تک پانی فراہمی جاری رہے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


