اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کراچی:جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی ، 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غریبوں کے کچے آشیانوں پر پھر قیامت ٹوٹ پڑی، گلستان جوہرکی جھونپڑیوں میں آتشزدگی نے پانچ افراد کی جان لے لی۔

گلستان جوہر میں خانہ بدوش ایک بار پھر در بدر ہوگئے، گلستان جوہر بلاک ٹو کی بد نصیب بستی میں چولہے سے نکلنے والی چنگاری نے پوری بستی کو پھونک ڈالا، آتشزدگی کے باعث تین بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کئی گھنٹے تک آگ بجھانے کی کوشش کرتی رہیں، مکین اپنا بچا کچھا سامان اٹھا کر سائیڈ میں رکھتے رہے۔

آتشزدگی کا دوسرا واقعہ گلستان جوہر کے بلاک ایٹ میں پیش آیا جہاں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں