اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

لاہورآئل ڈپومیں دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور کے نواحی علاقے میں ایک آئل ڈپو میں دھماکے کے سبب پانچ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گھرکی اسپتال کے نزدیک واقع ڈپو میں ایک آئل ٹینکرمیں تیل بھرا جا رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع نے پانچ فیکٹری ملازمین کے ہلاک ہونے اورتین کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کونزدیک واقع گھرکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آگ بجھانےپرمعمور ریسکیوعملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا ہے اورجائے وقوعہ پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی اداروں کو بروقت کاروائی کرنے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بھرپورسہولیات مہیا کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں