The news is by your side.

Advertisement

ملتان اسپتال میں آتشزدگی

ملتان: شارٹ سرکٹ کے باعث کارڈیالوجی اسپتال کے نجی کمرے میں آگ لگ گئی، مریضوں کو منتقل کرکے ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹہ کے آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔

ایم ایس ڈاکٹر ظفرعلوی کے مطابق  پرائیویٹ رومز میں لکڑی کا کام زیادہ ہے،  شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ  تیزی سے پھیل گئی، تاہم ملازمین اور ریسکیو نے فوری اقدامات کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق  تریسٹھ مریضوں کو  ایمرجنسی وارڈ اور اینجوگرافی روم میں شفٹ کردیا گیا ہے، ریسکیو نے ایک گھنٹہ کے آپریشن میں آگ اور دھویں پر قابو پالیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ پرائیوٹ کمرے میں لگی مگر تیزی کے ساتھ پھیلتی ہوئی دوسری اور تیسری منزل تک پہنچی، ہنگامی دروازہ بند ہونے کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہوئی اور کئی مریض بے حوش بھی ہوئے۔

ڈاکٹر ظفر علوی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے مگر خدشات کے باعث ابھی مریضوں کو دوبارہ وارڈز میں منتقل نہیں کیا جارہا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں