پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

غلہ منڈی میں آتشزدگی، 50 دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے علاقے پتوکی کی پرانی غلہ منڈی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 50 دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پتوکی کی پرانی غلہ منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 50 سے زائد دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

آگ لگتے ہیں غلہ منڈی کے دکانداروں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس پر ایک فائر بریگیڈ پہنچی تو پانی ختم ہوگیا جس کے نتیجے میں آگے مزید پھیل گئی۔

آگ کی ہولناکی دیکھتے ہوئے ضلع بھر سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا تاہم راستے تنگ ہونے کے بعد فائر بریگیڈ گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں 6 فائر ٹینڈر نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں