کیٹی بندرمیں آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

کیٹی بندرمیں آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: سندھ کے ساحلی علاقے میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندرمیں یکایک جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے تمام جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک دو بچوں اورچارخواتین سمیت کل دس افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ میتیں اسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دوردراز علاقہ ہونے کے سبب امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں تاہم امدادی کاروائیاں جاری ہیں اورکوشش کی جارہی ہے کہ جانی نقصان کم ازکم ہو۔

پولیس ذرائع نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تصدیق کردی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں