پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

ترکیہ، پرفیوم گودام میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 6 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے علاقائی گورنر کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح شمال مغربی ترکیہ میں پرفیوم گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علاقائی گورنر کا کہنا تھا کہ ہمارے چھ شہری بدقسمتی سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ ایک شدید زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرفیوم گودام میں لگنے والی آگ پر فائر فائٹرز، ریسکیو ٹیموں اور میونسپل عملے نے قابو پالیا۔ جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے این ٹی وی چینل کی طرف سے نشر ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ڈپو کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کی دو منزلیں آگ لگنے سے تباہ ہوچکی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

استنبول سے تقریباً 70 کلومیٹر (43 میل) کے فاصلے پر واقع، دلواسی ایک صنعتی شہر ہے جس میں متعدد ڈپو اور کارخانے موجود ہیں۔

روس کا یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ

یاد رہے کہ اس سے قبل ترکیہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 34 بچوں سمیت 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 137 زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں