تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سنگاپور ایئر لائنز کے طیارے میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی

سنگاپور: سنگاپور ایئر لائنز کے طیارے میں ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

FLAME-POST-1
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ایئر لائن کا طیارہ سنگاپور سے میلان جارہا تھا کہ اس دوران انجن میں تیل لیک ہونے کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر واپس سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران آگ لگ گئی۔

ایک مسافر نے طیارے کی کھڑکی سے انجن میں آگ لگنے کی ویڈیو بنائی اور اس لمحے کو‘ موت کے نزدیک’ قرار دیا، انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وہ ویڈیو پوسٹ بھی کردی اور لکھا کہ ’میں ابھی ابھی مرنے سے بچ گیا’۔

سنگاپور ایئر لائنز کے حکام کے مطابق فلائٹ SQ368 کے انجن میں آئل لیک ہونے کی وارننگ ملی تھی، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر واپس سنگاپور کے چانگی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور لینڈنگ کے دوران طیارے کے دائیں انجن میں آگ لگی، فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی۔

FLAME-POST-3

طیارے میں 222 مسافر اور عملے کے 19 افراد سوار تھے۔

Comments

- Advertisement -