پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

نوشہرہ: آئل ٹینکر ڈپو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ میں آئل ٹینکر ڈپو میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعدد ٹینکرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تارو جبہ آئل ڈپو کے کچھ فاصلے پر پارکنگ ایریا میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی پھیل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آئل ڈپو میں 70 ٹینکرز موجود ہیں آگ لگنے سے 30 آئل ٹینکرز جل گئے جبکہ متعدد کو نکال لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122، فائر فائٹرز اور فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ہے۔

ترجمان ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوشہرہ، مردان، پشاور سے بھی فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا کا کہنا تھاکہ آگ 50 آئل ٹینکرز میں پھیل گئی اور ٹینکرز میں تقریباً 20 لاکھ لیٹر پیٹرول تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں