تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کابل ایئرپورٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

کابل: کابل ایئرپورٹ کے احاطے میں آگ لگ گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی، ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج، نامعلوم مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایئرپورٹ میں آگ لگی۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص مارا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہمارا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا، جبکہ ایک افغان فوجی مارا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر آتشزدگی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ ‏ایئرپورٹ کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں واقع انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ تین اہلکار زخمی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں، جس کی وجہ طالبان اور شمالی اتحاد میں لڑائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی اتحاد اور طالبان کے جنگجوؤں میں زبردست لڑائی ہوئی ہے، جس کے باعث تین طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی محض دو ہفتے کے مختصر عرصے میں پورے افغانستان پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے تاہم ابھی تک حکومت کی تشکیل کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

Comments

- Advertisement -