تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

مودی کی رہائش گاہ پر آگ بھڑک اٹھی

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں قائم مودی کی سرکاری رہائش گاہ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے فوری طور پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام کو طلب کیا جس کے بعد 9 گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بھارت کے مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔ چیف فائر آفیسر کی نگرانی میں گاڑیاں اور عملہ لوک کلیان مرگ پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش رہی ہیں۔

یہ خبر بھی سامنے آئی کہ مودی اپنے گھر پر موجود نہیں ہیں، آتشزدگی کے بعد عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ کولنگ کے عمل کے بعد آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم کے ترجمان نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’شارٹ سرکٹ کی وجہ سے معمولی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، مودی بالکل خیریت سے ہیں اور اب صورتحال کنٹرول میں ہے‘۔

Comments

- Advertisement -